بیرسٹر گوہر خان کون ہیں اور چند سالوں میں عمران خان کے جانشین کیوں بن گئے؟
ویب ڈٰیسک
|
2 Dec 2023
معروف قانون دان اور پی پی رہنما اعتزاز احسن کی لاء فرم سے وابستہ، بیرسٹر گوہر خان ایک تجربہ کار وکیل ہیں۔
انہوں نے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز 2000 کی دہائی کے اوائل میں کیا اور اب وہ فرم کے اسلام آباد آفس کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔
اگرچہ وہ پی ٹی آئی میں نئے ہیں، لیکن مبینہ طور پر توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم کو سزا سنانے والے احتساب جج ہمایوں دلاور کے ساتھ گرما گرم الفاظ کے تبادلے کے بعد وہ عمران خان کے بہت قریب ہو گئے تھے۔
اس کے بعد سے بیرسٹر گوہر نہ صرف عمران خان کے قریب آئے بلکہ انہوں نے خود کو بھی نڈر ثابت کیا اور 9 مئی کے بعد بھی پی ٹی آئی کی نظریاتی جدوجہد کا ٹی وی چینلز پر آکر شاندار الفاظ میں دفاع کیا، اُن کی بے باکی کی وجہ سے کارکنان کو بھی حوصلہ ملا۔
سیاسی کیریئر
بیرسٹر گوہر نے 2018 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر بونیر میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا تھا لیکن وہ بہت کم فرق سے ہار گئےتھے۔
ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ان کے بائیو ڈیٹا کے مطابق، بیرسٹر گوہر خان LL.M کے ساتھ Wolverhampton University, UK کے لاء گریجویٹ ہیں۔
وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل ہیں اور تمام ہائی کورٹس میں پیش ہوتے ہیں۔ وہ سپریم جوڈیشل کونسل، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل اور اس کی کورٹ آف اپیل کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔
ان کے موکلین میں عمران خان اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض سمیت سرکاری اور نجی کمپنیاں اور اہم شخصیات شامل ہیں۔
Comments
0 comment