زارا نور عباس مردوں کی حمایت میں بول پڑیں!

زارا نور عباس مردوں کی حمایت میں بول پڑیں!

ایک اچھے شوہر یا باپ کیلئے مصروف ہونے سے کہیں زیادہ گھر میں موجود ہونا ضروری ہے
زارا نور عباس مردوں کی حمایت میں بول پڑیں!

Webdesk

|

30 Jun 2024

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں، گھر میں موجود تمام افراد کو ایک دوسرے کی مدد میں حصہ ڈالنا چاہئے۔

زارا کا کہنا تھا کہ ایک اچھے شوہر یا باپ کیلئے مصروف ہونے سے کہیں زیادہ گھر میں موجود ہونا ضروری ہے، اگر مرد کمانے کیلئے باہر  زیادہ رہے گا تو  وہ گھر میں موجود نہیں ہو  پائے گا۔

زارا نور عباس کا  شوہر اسد کے کاموں سے متعلق سوال پر کہنا تھا اسد اپنا ناشتہ خود بناتے ہیں اور میں نے ان پر کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی کیونکہ رشتے میں پابندیاں نہیں ہوتیں، رشتہ اسکول نہیں ہوتا جہاں پابندیاں لگائی جائیں، اسد اپنی حدود جانتے ہیں میں انھیں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

مردوں کو دیئے گئے مشورے میں زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ریسرچ کے مطابق مردوں میں عورتوں کے مقابلے ہارٹ اٹیک کی شرح بہت زیادہ ہے، لہٰذا مردوں کو اپنی صحت کا پورا خیال رکھنا چاہیے، مردوں کو سگریٹ سے پرہیز کرنا چاہئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!