امن منصوبے پر نیتن یاہو پر دباؤ کس نے ڈالا؟

ویب ڈیسک
|
4 Oct 2025
ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کی رضامندی کے بعد نیتن یاہو کو جھکنے پر کس نے مجبور کیا، اس حوالے سے امریکی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا۔
دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کی جانب سے شدید دباؤ کے نتیجے میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ امن منصوبے سے متعلق مؤقف میں نرمی دکھانا شروع کر دی ہے۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق، ستمبر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے نے وہاں جاری غزہ سے متعلق مذاکراتی عمل کو متاثر کیا، جس پر واشنگٹن سمیت کئی عرب ممالک نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔
ادھر پاکستان میں اس منصوبے پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ سیاسی اور سماجی حلقوں نے اسے متنازع قرار دیا ہے، تاہم وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔
Comments
0 comment