پی ٹی آئی احتجاج، بدھ کو اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں اسکولوں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری
ویب ڈیسک
|
26 Nov 2024
پی ٹی آئی کے دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں بدھ کو بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں تیسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے بعد شہر بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بروز بدھ بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہو گا۔
راولپنڈی اور مری میں بھی اسکولوں کی بندش کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment