کم عمری میں شادی پر پابندی کا بل غیر شرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

کم عمری میں شادی پر پابندی کا بل غیر شرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

بل میں نئی ترامیم کیلیے مسودہ تشکیل دے دیا گیا ہے
کم عمری میں شادی پر پابندی کا بل غیر شرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

ویب ڈیسک

|

28 May 2025

اسلامی نظریاتی کونسل نے پارلیمان سے منظور کئے گئے18سال سے کم عمر کی شادی پرپابندی کا بل غیر اسلامی قرار دے کر مستردکردیا ہے۔

اس کے علاوہ کونسل نے خیبرپختونخوا حکومت کے پیش کردہ امتناع ازدواج اطفال بل2025کو بھی شریعت کے متصادم قرار دے دیاگیا،

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس نئے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں بتایاگیاکہ کونسل نے شرمیلا فاروقی کا پیش کردہ کم سنی کی شادی پر پابندی کا بل غیر اسلامی قرار دیدیا، اٹھارہ سال سے کم عمری کی شادی کو زیادتی قرار دینے اور سزائیں مقرر کرنے کی شقیں اسلامی احکام سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

اعلامیہ میں واضح کیاگیاکہ کم سنی میں شادی کے امتناع کا بل قانون سازی سے قبل کونسل کو جائزہ کے لئے نہیں بھیجاگیا، کونسل نے خیبرپختونخوا حکومت کے ارسال کردہ امتناع ازدواج اطفال بل2025ء کو بھی شریعت سے متصادم قرار دیدیا۔

کونسل نے نکاح سے قبل تھیلاسیمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کی بجائے اختیاری رکھنے پر زور دیا اور کہاکہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نکاح کو غیرضروری پچیدگیوں سے محفوظ رکھنا چاہیے۔

 اسلامی نظریاتی کونسل نے عدالتی فیصلوں کی غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ پر تشویش کا اظہارکیا،کونسل نے واضح کیاکہ لڑکی والوں پر جہیز کا سامان دینے کیلئے زور زبردستی کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

 کونسل کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ خواتین کو اختیار ہونا چاہیے کہ شادی کے بعد شوہر کے علاقے کا ڈومیسائل رکھیں یا والدین کے علاقے کا،کونسل نے قرار دیاکہ عدت مکمل ہونے کے بعد خاوند پر مطلقہ بیوی کے کوئی مالی حقوق واجب الادا نہیں ہوتے۔

کونسل نے وزارت مذہبی امور کے بھیجے گئے مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل2025ء کی دفعہ سات میں ترامیم تجویزکرتے ہوئے قانون کا نیا مسودہ تیار کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔

کونسل اجلاس میں نیب سے موصولہ سوالات،مضاربہ،ہاؤسنگ اسکیموں اور سرمایہ کاری معاملات پر بھی غورکیاگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!