سیز فائر کے بعد ٹرمپ کی حماس کو نئی دھمکی
اگر مغویوں کی رہائی میں تاخیر ہوئی تو تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، امریکی صدر

ویب ڈیسک
|
4 Oct 2025
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو فوری طور پر فیصلہ کرنا ہوگا، تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے امن معاہدے کی خاطر غزہ پر بمباری عارضی طور پر روک دی ہے اور وہ اس اقدام کی قدر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حماس نے فیصلہ کرنے میں تاخیر کی تو “تمام شرائط ختم تصور ہوں گی”۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری رکنے سے یرغمالیوں کی رہائی اور امن معاہدے کو مکمل کرنے کا موقع پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ یہ برداشت نہیں کرے گا کہ غزہ دوبارہ کسی خطرے کا مرکز بنے۔
Comments
0 comment