پی آئی اے طیارہ حادثہ، جنید جمشید کی شہادت کو 7 سال بیت گئے
ویب ڈیسک
|
7 Dec 2023
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے حویلیاں میں گرکرتباہ ہونے والے پی کے 661 طیارہ حادثے کوسات سال بیت گئے، اس بدقسمت طیارے میں معروف نواحہ خواں اور مبلغ جنید جمشید سمیت دیگر مسافر سوار تھے۔
ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کی جاری رپورٹ میں جہازکریش ہونےکا سبب انجن میں دوران پروازپیدا ہونے والی خرابی قراردی گئی۔
سات دسمبر سن دوہزارسولہ کوحویلیاں کے قریب گرکرتباہ ہونے والے قومی ائیرلائن کے اے ٹی آرساختہ طیارے کی پروازپی کے 661 کے حادثے میں مذہبی اسکالرجنید جمشید کاک پٹ،کیبن کریوعملے سمیت اڑتالیس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
حویلیاں حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ چارسال بعد سن دوہزاربیس میں منظرعام پرآئی۔
اے اے آئی بی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق طیارے کے ایک انجن کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، طیارے کےانجن کا بلیڈ پشاورسے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا جس سے پاورٹربائن شافٹ کی گردش متاثر ہوئی جبکہ (اوایس جی) پن بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دوران پرواز انجن آئل میں ایندھن کی آلودگی شامل ہونا شروع ہوئی، جس نے ٹوٹے ہوئے پاورٹربائن اسٹیج ون بلیڈ کےساتھ مل کرپنکھوں کی رفتارکم کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان وجوہات کی بناپرپروپیلرالیکٹرانک کنٹرول میں خرابی پیداہوئی،جس کا نتیجہ فضائی حادثے کی صورت میں نکلا۔
طیارے میں سوار جنید جمشید سمیت 48 بدقسمت مسافروں کے اہل خانہ کے غم 7 دسمبر کو ایک بار پھر تازہ ہوگئے ہیں اور وہ اپنے پیاروں کو یاد کر کے آنسو بہا رہے ہیں۔
Comments
0 comment