12 ربیع الاول کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری

12 ربیع الاول کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری

صدارت مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت منظوری دے دی
12 ربیع الاول کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2024

عید میلاد النبی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کردی۔

آصف زرداری نے یہ کمی وزیراعظم کی سفارش پر کی ہے اور آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قید میں تخفیف کی منظوری دی۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔ 

سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی نہیں ہوگا۔

مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں، 18سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!