190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو سزا کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
17 Jan 2025
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیوجہ سامنے آگئی۔
عدالت کی جانب سے جاری مختصر تحریری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نیب آرڈیننس 1999 ، کی سیکشن 10-اے کے تحت سزا سنائی گی، بانی پی ٹی آئی پر جرم ثابت ہوتا ہے۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن میں ملوث پائے گے،جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر انہیں مزید 6 ماہ قید کاٹنی ہوگی۔
عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بشری بی بی نے عمران خان کی معاونت کی، جنہیں نیب آرڈیننس کے تحت 7 سال قید بامشقت جبکہ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید تین ماہ قید ہوگی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کیا جاتا ہے اور اس کو وفاقی حکومت کی تحویل میں دیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment