190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کی رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کرلی
Webdesk
|
15 May 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنا دیا گیا۔
ہائی کورٹ نے جاری فیصلے میں عمران خان کی ضمانت منظور کی اور انہیں دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔
Comments
0 comment