26 نومبر احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کے 330 کارکنان رہا
عدالت نے رہائی کے روبکار جاری کردیے
Webdesk
|
5 Jan 2025
اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 330 گرفتار ورکرز کی ضمانت منظوری کے بعد رہائی کے روبکار انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جاری کیے۔
دو اور تین جنوری کو اے ٹی سی کورٹ نے 330 گرفتار افراد کی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں تھیں ۔
جن کارکنوں کے روبکار جاری ہوئے اُن میں سے آدھے جہلم جبکہ باقی اٹک جیل میں قید ہیں۔ روبکار جیلوں میں پہنچنے کے بعد تمام گرفتار افراد کی رہائی ہو گی۔
Comments
0 comment