27 ویں آئینی ترمیم، حکومت کو نمبر گیم پورنے کرنے میں مشکلات، 2 ووٹ کم پڑ گئے

27 ویں آئینی ترمیم، حکومت کو نمبر گیم پورنے کرنے میں مشکلات، 2 ووٹ کم پڑ گئے

سینیٹر عرفان صدیقی اسپتال میں جبکہ چیئرمین سینیٹ کا ووٹ شمار نہیں ہوگا
27 ویں آئینی ترمیم، حکومت کو نمبر گیم پورنے کرنے میں مشکلات، 2 ووٹ کم پڑ گئے

ویب ڈیسک

|

10 Nov 2025

اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو سینیٹ میں نمبر گیم مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، حکمران اتحاد کے پاس مطلوبہ اکثریت سے دو ووٹ کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے پاس آئینی طور پر ووٹ ڈالنے کا اختیار نہیں ہے۔ دونوں ووٹ نہ ہونے سے حکومت کی پوزیشن مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔

حکومتی اتحاد کو اس وقت 62 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے، جبکہ آئینی ترمیم منظور کرنے کے لیے 64 ووٹ درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مشترکہ حکمتِ عملی کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔

حکومت نے نیشنل پارٹی کے سینیٹرز کو منانے کے لیے بھی رابطے تیز کر دیے ہیں۔

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے 20 سینیٹرز، پیپلز پارٹی کے 26، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 3 سینیٹرز حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے ایک، ایک سینیٹر بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق عبدالکریم، عبدالقادر، محسن نقوی، انوارالحق کاکڑ، اسد قاسم اور فیصل واوڈا جیسے آزاد سینیٹرز بھی حکومتی اتحاد کی حمایت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن بنچز پر بیٹھی آزاد سینیٹر نسیمہ احسان نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اے این پی کے تین سینیٹرز نے بھی حکومت کو آئینی ترمیم کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق “صورتحال اگرچہ سخت ہے، مگر ہم پرامید ہیں کہ نمبر گیم مکمل کر کے آئینی ترمیم منظور کرالیں گے۔”

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!