8 فروری کو ملک میں ڈاکا مارا گیا، عمران خان کا چیف جسٹس سے مکالمہ
نیب ترامیم کیس میں عمران خان کا چیف جسٹس سے مکالمہ ہوا
Webdesk
|
30 May 2024
چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے نیب ترامیم کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھا کہ خان صاحب آپ خود دلائل دینا چاہیں گے یا خواجہ حارث پر انحصار کریں گے؟
عمران خان نے جواب دیا کہ سر میں آدھہ گھنٹہ دلائل دینا چاہتا ہوں مجھے تیاری کیلئے مواد ملتا ہے نہ ہی وکلاء سے ملاقات کرنے دی جاتی ہے، سر میری قانونی ٹیم سے ملاقات کرائی جائے، پتا نہیں پھر مجھے آپ سے بات کرنے کا موقع ملے یا نہ ملے، 8 فروری کو ملک میں بڑا ڈاکا مارا گیا۔
Comments
0 comment