عدالت کا عمران خان کو پیش کرنے کا حکم، روبکار جاری

عدالت کا عمران خان کو پیش کرنے کا حکم، روبکار جاری

عدالت نے 8 جون کو عمران خان کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا
عدالت کا عمران خان کو پیش کرنے کا حکم، روبکار جاری

ویب ڈیسک

|

31 May 2024

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے روبکار جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ رمنا میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی،توڑ پھوڑ سے متعلق دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پیشی کی روبکار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے 28 جون کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے  مقدمے میں نامزد غیر حاضرملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بھی کیے۔

تحریری حکم نامہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جاری کردیا۔ 

عدالت نے سماعت سے غیر حاضر ملزمان حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، حسان خان نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں اور حکم نامے میں لکھا کہ ملزم بانی پی ٹی آئی اس وقت کسی دوسرے مقدمے میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں انہیں آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے لیے روبکار جاری کیا جائے اور حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ 

عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان اور بانی پی ٹی آئی کو 28 جون 2024 کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!