عافیہ صدیقی کی سزا سے متعلق بیان پر اسحاق ڈار کا یوٹرن

عافیہ صدیقی کی سزا سے متعلق بیان پر اسحاق ڈار کا یوٹرن

میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جارہا ہے جبکہ گفتگو کا مقصد یہ نہیں تھا، نائب وزیر اعظم
عافیہ صدیقی کی سزا سے متعلق بیان پر اسحاق ڈار کا یوٹرن

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جارہا ہے۔

اپنے انٹرویو سے متعلق عمران خان کی سزا اور ڈاکٹر عافیہ کیس کی مماثلث پر گفتگو سے متعلق تنقید کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وضاحتی بیان جاری کیا۔

انہوں نے کاہ کہ ’میرے گزشتہ روز  اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک واشنگٹن  میں عمران خان کے کیس کے بارے سوال کے جواب میں   ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومتوں کے ادوار میں ہم ہمیشہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئیے تمام تر  سفارتی اور عدالتی معاونت فراہم کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رپیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ معاونت اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ حل نہ ہوجائے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ملک کے عدالتی و قانونی طریقہ کار  ہوتے ہیں جن کا احترام کیا جاتا ہے چاہے وہ پاکستان ہو یا امریکا،

انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر ہماری حکومت کا موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!