عافیہ صدیقی کیس، اگلا ہفتہ انتہائی اہم قرار

عافیہ صدیقی کیس، اگلا ہفتہ انتہائی اہم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو فوزیہ صدیقی سے تعاون کی ہدایت کردی
عافیہ صدیقی کیس، اگلا ہفتہ انتہائی اہم قرار

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2025

عدالت نے عافیہ صدیقی کیس سے متعلق اگلے ہفتے کو اہم قرار دیتے ہوئے وزارت خارجہ کو امریکا میں قید پاکستانی بیٹی کی بہن سے تعاون کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے ۔ عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔

عدالت نے 20دسمبر کو وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے حکم دیا تھا ۔ وزارت خارجہ نے نمائندے نے بتایا  سیکرٹری خارجہ چین میں ہیں اس لیے تفصیلات جمع نہیں کرواسکے ، وقت دیا جائے۔

درخواست گزار فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق امریکی صدر کو لکھے گئے خط پر جواب موصول نہیں ہوا۔ امریکا سے یہ بھی جواب نہیں آیا کہ خط موصول ہو گیا ہے کہ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکا پہنچ گئی ہیں تاہم ان کی امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سے تاحال ملاقات نہیں ہو سکی۔

عدالت نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات کو یقینی بنانے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!