علی امین گنڈا پور کو اسٹیبلشمنٹ نے لاپتا کیا تھا، عمران خان
ویب ڈیسک
|
13 Sep 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی میں جو ملوث ہیں ان کے بارے میں سب جانتے پیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا اسٹیبلشمنٹ کی لاج رکھتے ہوئے خاموش ہے۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمیں گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے غائب کیا کسی کو نہیں پتا تھا کہ وہ کہاں گیا؟ سب کو پتا ہے کہ اس ملک میں کون لوگوں کو اٹھاتا ہے، علی امین گنڈاپور لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم واحد وفاقی پارٹی ہیں اور ملک کو اکٹھا رکھ سکتے ہیں۔ شہباز شریف کو وزیراعظم کہنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ ہر چیز کے لیے این او سی لیتا ہے کیا پتا کل اس کو بھی غائب کر دیں۔
Comments
0 comment