عمران خان جلد جیل سے باہر ہوں گے، بیرسٹر گوہر

عمران خان جلد جیل سے باہر ہوں گے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے عدالتی فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دے دیا
عمران خان جلد جیل سے باہر ہوں گے، بیرسٹر گوہر

Webdesk

|

4 Jun 2024

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی سزا معطل کرنے کے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا معطل کرکے بری کرنے کے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیا ہے۔ 

فیصلے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آج انصاف کی جیت ہوئی ہے، عمران خان بہت جلد جیل سے باہر ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دیگر کیس بھی ختم ہوں گے۔ 

اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سیاسی کیس بنائے گئے تھے، عوام سمجھ چکے ہیں کہ ملک میں انصاف بھی ہو سکتا ہے۔ 

رہنما پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے، یہ حق اورسچ کی فتح ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے خلاف من گھڑت کیس بنایا گیا، پوری دنیا جانتی تھی کہ سائفر کیس من گھڑت اور بے بنیاد ہے، 10مہینے کیس میں بانی چیئرمین نے جیل میں گزارے۔ 

اسد قیصر نے مزید کہا کہ الحمدللہ آج حق اور سچ کا فیصلہ آگیا، امید ہے بانی چیئرمین بہت جلد رہا ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!