عمران خان کا اڈیالہ جیل میں احتجاجا بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان

عمران خان کا اڈیالہ جیل میں احتجاجا بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان

عمران خان کا چیف جسٹس پر بھی عدم اعتماد کا اظہار
عمران خان کا اڈیالہ جیل میں احتجاجا بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

5 Jul 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل حکام کے ناروا سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے جمعرات کو پارٹی کے دو گروپس کو اڈیالہ جیل بلایا تھا تاکہ اختلافات کو ختم کروایا جاسکے تاہم جیل انتظامیہ نے ایک روز قبل پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنماؤں بشمول عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کو ملاقات سے روک دیا تھا۔

جیل انتظامیہ کے اہلکاروں سے عمر ایوب کی تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم کسی کو بھی اندر نہیں جانے دیا گیا جبکہ شاندانہ گلزار سمیت دیگر لوگوں کے گروپ نے عمران خان سے ملاقات کرلی تھی۔

ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے باعث پی ٹی آئی کے بانی جیل میں اور رہنما تین گھنٹے تک باہر انتظار کرتے رہے۔ اس کے جواب میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کے درمیان مسائل کو عوام کے سامنے لانے سے گریز کریں اور جیل میں ہونے والے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف متحد ہوجائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان بھوک ہڑتال کی تاریخ کا اعلان پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تجربہ کار سیاستدان گزشتہ سال اگست سے جیل میں ہیں۔

اس کے علاوہ عمران خان نے چیف جسٹس پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا اور اُن کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری درخواستوں کو کیوں سماعت کیلیے مقرر نہیں کیا جارہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!