عمران خان کا الیکشن لڑنے کا راستہ بند، عدالتی فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ کا بھی تذکرہ

عمران خان کا الیکشن لڑنے کا راستہ بند، عدالتی فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ کا بھی تذکرہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین کی درخواست مسترد کردی
عمران خان کا الیکشن لڑنے کا راستہ بند، عدالتی فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ کا بھی تذکرہ

Webdesk

|

21 Dec 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی، جس کے بعد عمران خان کی نااہلی ختم نہیں ہوسکی اور اب وہ عدالتی حکم کے بعد انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ کے نااہلی کے فیصلے کو معطل کرنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جس کو آج جاری کیا گیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سزامعطلی تو ہوسکتی ہے لیکن فیصلہ معطل نہیں ہوتا، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر انحصار کیا جائے تو وہاں مختلف صورتحال ملتی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سزا معطلی کیساتھ فیصلہ بھی معطل ہوسکتا ہے۔

عدالت نے لکھا کہ بھارتی عدالت کے 2001کے فیصلے کے مطابق واضح استدعا کی روشنی میں فیصلہ معطل کیا جاسکتا ہے، عدالتی حکم میں تبدیلی کا مرکزی گراؤنڈ بظاہر آٹھ اگست کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن ہے۔

 

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت کے علم میں آیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اور عدالت نے اس پر نوٹس بھی جاری کررکھے ہیں۔

 

فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن ان فیلڈ تھا، نوٹیفکیشن سے متعلق سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران کو بحث نہیں کی گئی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بغیر کسی غیر معمولی حالات کے عدالتی فیصلے میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے موجود ہیں کہ کسی غلطی کی بنیاد پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے عدالتی حکم میں تبدیلی کی اجازت دی گئی۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!