عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ، شیر افضل مروت کی بھی تعریف

عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ، شیر افضل مروت کی بھی تعریف

عوامی مینڈیٹ کے بغیر کوئی حکومت بن سکتی اور نہ مل چل سکتا ہے، عمران خان
عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ، شیر افضل مروت کی بھی تعریف

ویب ڈیسک

|

13 May 2024

پاکستان تحریک اںصاف کے بانی چیئرمین نے ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا کیونکہ عوامی مینڈیٹ والی حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس وصولیوں کا حجم 13.3 ٹریلین ہے، 9.3 ٹریلین ہم نے قرضوں کے سود کی مد میں ادا کرنے ہوتے ہیں، اس طرح سے 24 کروڑ ابادی کا ملک کیسے چلے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی آمدنی میں اضافہ ہو نہیں رہا سرمایہ کاری کیلئے کوئی تیار نہیں، بجٹ سے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا تنخواہ دار طبقہ سڑکوں پر ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُس نے پارٹی کے لیے زبردست کام کیا مگر کئی بار سمجھانے کے باوجود اُس نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی۔

عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے اور پارٹی میں اراکین کی جنگ نہیں ہوتی لیکن شیر افضل ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا، کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا، جبکہ محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر دو مرتبہ او آئی سی کانفرنس کروائی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے، وہ اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے، اسے نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!