عمران خان کو 15 دن میں رہا نہ کیا تو خود چھڑوا لیں گے، وزیراعلی گنڈا پور کا اعلان
ویب ڈیسک
|
9 Sep 2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو 15 دن میں رہا نہ کیا تو پھر ہم خود چھڑوا لیں گے۔
اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسے سے دھواں دھار خطاب میں علی امین گنڈا پور خوب گرجے برسے اور ایک نیا روپ لے کر آئے، جس پر چند صحافیوں نے اُن کی تقریر کو آؤٹ آف سلیبس بھی قرار دیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرے لیڈر کے پاؤں پکڑنے ہو تو تم اعظم سواتی جسے اڈیالہ جانے کی اجازت نہیں اُسے صبح صبح بھیج دیتے ہوئے، یہ تو اُس کا بڑا ظرف ہے کہ بات مان لی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تمھیں عمران خان کو رہا کرنا ہوگا اور اگر تم نے جیل سے نہ رہا کیا تو ہم خود رہائی کا بندوبست کریں گے۔ علی امین گنڈا پور نے اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی زرا آنکھیں کھول کر دیکھیں۔
علی امین گنڈا پور نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم، تمھارا باپ اور جنہیں تم باپ سمجھتے ہو وہ بھی عمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں کرواسکتے اور اگر ہمت ہے تو پھر کروا کے دکھاؤ۔
انہوں نے کہا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے، قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے، این او سی ہونہ ہواگلا جلسہ لاہور میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وکلا نے بتایاکہ عمران خان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے، میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا اور آگے میں ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیچھے ہٹے تو نہ دوبارہ ایسا موقع ملے گا، نہ دوبارہ ایسا لیڈر ملے گا، ایسی قوم ملے گی اور نہ ایسا جذبہ ملے گا۔
Comments
0 comment