عمران خان کو سیرت النبی یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی، پی ٹی آئی

عمران خان کو سیرت النبی یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی، پی ٹی آئی

پاکستان سے محبت پر ملک کے سب سے بڑے لیڈر کو سزا دی گئی، پی ٹی آئی
عمران خان کو سیرت النبی یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی، پی ٹی آئی

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2025

پاکستان تحریک انصاف نے احتساب عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سیرت النبی ﷺ یونیورسٹی بنانے پر 14 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ  تاریخ یاد رکھے گی کہ اس ملک کے سب سے بڑے لیڈر کو پہلے ملک سے محبت کرنے کے جرم میں غیرقانونی سزا سنائی گئی اور آج محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے جبکہ بشری بی بی کو 7 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

پی ٹی آئی نے عدالتی فیصلے کو چلینج کرنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ہائیکورٹ سے یہ فیصلہ کالعدم ہوجائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!