عمران خان کی 28 ستمبر کو پنڈی میں جلسے کی جگہ احتجاج کی ہدایت
ویب ڈیسک
|
27 Sep 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے راولپنڈی جلسہ منسوخ کر کے احتجاج کرنے کی ہدایت کردی۔
اڈٰیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 28 ستمبر کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی اب راولپنڈی میں جلسے کی بجائے احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جلسہ این او سی کیلئے دی گئی درخواست بھی واپس لیں گے۔
عمران خان نے جلسے کے مقام کا نہیں بتایا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینیٹر نے اشارہ دیا ہے کہ ہفتے کو تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ اڈیالہ جیل کے باہر بھی ہوسکتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے لوگ رائٹ دکھا کر لیفٹ مارتے ہیں، رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے، علی امین گنڈاپور سمیت تمام لیڈر شپ کو ہدایات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
Comments
0 comment