عمران خان کی عید الاضحی سے پہلے رہائی کا امکان

عمران خان کی عید الاضحی سے پہلے رہائی کا امکان

پی ٹی آئی چیئرمین نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے یہ ہوگا
عمران خان کی عید الاضحی سے پہلے رہائی کا امکان

ویب ڈیسک

|

26 May 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پیر کے روز امید ظاہر کی کہ عید الاضحیٰ سے قبل پارٹی بانی عمران خان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔  

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ"ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اللہ راستہ کھول دے گا۔" بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے اپنے رہنما کی طویل حراست پر تشویش کا اظہار بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کوئی بھی یہ نہیں سمجھ سکتا کہ پی ٹی آئی بانی عمران خان دو سال سے جیل میں کیوں ہیں۔"

انہوں نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ "ہم نے دھرنے دیے، احتجاج کیا اور اسمبلیوں میں معاملہ اٹھایا،"۔

پارٹی کی مسلسل جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ"ہمارے لوگوں نے دو سال تک مشکلات برداشت کیں، اب وہ تھک چکے ہیں۔"

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کے مقدمات کی سماعت ہوگی اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ ہوگا۔   "مجھے امید ہے کہ عید سے پہلے ان کا کیس سماعت کے لیے لگے گا—اور وہ عید سے پہلے رہا بھی ہو جائیں گے،"

 انہوں نے کہا، اور زور دیا کہ پی ٹی آئی قانونی اور آئینی راستوں پر چلتی رہے گی۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!