عمران خان کی جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج
Webdesk
|
9 Jul 2024
اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کو نظر آتش کرنے کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہائوس ،عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کو نظر آتش کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ہفتے کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سرکاری وکیل نے دلائل میں عمران خان کو عبوری ضمانت دینے کی مخالفت کی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تینوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے درج کیے گے، لہذا ضمانتیں منظور کی جائیں۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ ،گلبرگ اور تھانہ شادمان پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔
Comments
0 comment