عمران خان کی رہائی ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، شرجیل میمن

عمران خان کی رہائی ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، شرجیل میمن

خان کی صحت اور طویل عمری کے لیے دعا گو ہوں
عمران خان کی رہائی ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، شرجیل میمن

Webdesk

|

22 Feb 2026

کراچی: سندھ کے سینئروزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت اور طویل عمری کے لیے دعا گو ہوں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا دارومدار ان کے رویے پر ہے۔

یونیورسٹی روڈریڈ لائن منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگومیں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کے اسٹیشنز کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے، دو ماہ سے نئی بسیں کسٹم میں رکی ہوئی ہیں، سیٹوں کی گنجائش کے لحاظ سے جتنی ڈیوٹی پنجاب پر ہے اتنی سندھ پر بھی لاگو کی جائے۔

پنجاب پر ایک فیصد جبکہ ہماری بسوں پر 17 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جا رہی ہے، یکساں گنجائش کی بسوں پر ایک جیسی کسٹم ڈیوٹی لگائی جائے، یہ معاملہ عدالت اور کسٹم حکام کے سامنے بھی زیرِ بحث ہے، ریڈ لائن منصوبے میں رکاوٹیں آئیں جس سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، عمران خان کی رہائی کا معلوم نہیں کب ممکن ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں عمران خان کی صحت اور طویل عمری کے لیے دعا گو ہوں، ان کی رہائی کا دارومدار ان کے رویے پر ہے، ان کی پارٹی میں لیڈر شپ کی ریس لگی ہوئی ہے، پارٹی کو ان کی رہائی کے لیے فوکس رہنا چاہیے، سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حواری جس طرح اداروں کو نشانہ بناتے ہیں انہیں الفاظ کے انتخاب کو بہتر بنانا چاہیے۔

شرجیل میمن نے کہاکہ اختلاف جمہوریت کا حق ہے لیکن گالم گلوچ نہیں ہو سکتی، بڑے نامور اینکر بھی اسی طرز عمل کا اظہار کر رہے ہیں، لوگوں کی فیملیز اور بچوں کے لیے غلط الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں، اس سوچ کو بہتر بنانے کا مشورہ دیتا ہوں، گورنر ہاس ایک آئینی ادارہ ہے جس کی ذمہ داری وفاق اور صوبے کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں متنازعہ باتیں نہیں ہونی چاہئیں، فاروق ستار اپنے لیول کے مطابق بات کریں، وہ ایک مسکین آدمی ہیں، سنا ہے آج مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کی صلح ہو گئی ہے، دو جماعتوں کے درمیان وعدے ہوئے جن میں سے کتنے پورے ہوئے ن لیگ کی لیڈر شپ کو سوچنا چاہیے۔

 وفاقی حکومت کے فائر وال پراجیکٹ کا مقصد غلط باتوں کو روکنا اور اہم سائٹس کو ہیک ہونے سے بچانا تھا، زبان اور الفاظ کا استعمال اپنے ہاتھ میں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!