عمران خان کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
Webdesk
|
2 Dec 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اڈیالہ میں قید بانی عمران خان کی صحت سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے تمام افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں غلط ہیں، وہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔
دوسری جانب عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بھی بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پھیلنے والی تشویش کو ختم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک اور صحت یاب ہیں۔
آج 26 دن کے بعد بانی سے ملاقات ہوئی، ہماری ملاقات نہ کرانے پر سی پی او سمیت دیگر افسران کو شوکاز دیا ہے، پولیس حکام نے عدالتی احکامات نہیں مانے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، معلومات تک رسائی روکی گئی، عمران خان کی بہنوں کی بھی آج ملاقات نہیں کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 7 مقدمات میں جوڈیشل ہوگئے ہیں، آر پی او سے تمام مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت نے طلب کی ہے۔
Comments
0 comment