عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، پرویز الہی کا رہائی کے بعد بیان

عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، پرویز الہی کا رہائی کے بعد بیان

اللہ نے مجھے سرخرو کیا اور ثابت قدم رکھا، پی ٹی آئی مرکزی صدر
عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، پرویز الہی کا رہائی کے بعد بیان

ویب ڈیسک

|

21 May 2024

کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ نے اعلان کیا کہ مجھے اللہ نے ثابت قدم رکھا اور میں ہر صورت عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

اپنی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اللہ نے مجھے سرخرو کیا جس پر میں اُس کا شکر ادا کرتا ہوں، اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں۔ 

پرویز الہیٰ نے کہا کہ میں ان ججوں کا مشکور ہوں جنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی۔ میں ان سب لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا، گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا، شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا اور گجرات میں جن لوگوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کریں گے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا کہ مجھے پکڑوانے میں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رہا ہے، میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!