عمران خان کی تصویر لیک ہونے پر سپریم کورٹ نے بڑی پابندی لگادی

عمران خان کی تصویر لیک ہونے پر سپریم کورٹ نے بڑی پابندی لگادی

عمران خان کی تصویر ایک روز قبل سماعت کے دوران لیک ہوئی تھی
عمران خان کی تصویر لیک ہونے پر سپریم کورٹ نے بڑی پابندی لگادی

Webdesk

|

17 May 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جیل سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سپریم کورٹ نے کمرہ عدالت کے اندر موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد کردی۔

 ایک روز قبل عمران خان قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

 کارروائی شروع کرنے سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے متعلقہ حکام کو لائیو نشریات سے روک دیا تھا۔

 تاہم عدالتی عملے نے سابق وزیراعظم کی تصویر لیک کر دی، جو چند منٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 لیک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے عدالتی عملے، وکلاء اور صحافیوں کو کمرہ عدالت میں موبائل فون لانے سے روک دیا۔

 تاہم تصویر لیک کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔سپریم کورٹ نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھیں اور اس تصویر کو وائرل کرنے والے شخص کی شناخت کریں کیونکہ "تصویر کمرہ عدالت کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے"۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!