عمران خان کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، وکلا نے خاور مانیکا کو پیٹ ڈالا

عمران خان کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، وکلا نے خاور مانیکا کو پیٹ ڈالا

پی ٹی آئی کے وکلا نے مکا مار کر زمین پر گرا دیا
عمران خان کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، وکلا نے خاور مانیکا کو پیٹ ڈالا

ویب ڈیسک

|

29 May 2024

دوران عدت نکاح کیس کے دوران عمران خان کے خلاف غلط زبان کا استعمال کرنے پر وکلا نے خاور مانیکا کو سماعت کے بعد پیٹ ڈالا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت خاور مانیکا نے عمران خان کے خلاف سخت باتیں کیں۔ اس پر پی ٹی آئی جی خواتین ارکان اور وکلا نے شیم شیم کے نعرے لگائے اور کمرہ عدالت میں پانی کی بوتلیں بھی اچھالیں۔

سماعت کے بعد عدالت کے احاطے میں عمران خان کے وکلا نے خاور مانیکا کو گھیرا اور تشدد کا نشانہ بنایا تاہم دیگر وکلا اور ساتھیوں نے بچا لیا۔

پی ٹی آئی وکلا نے خاور مانیکا کو مکا مار کر زمین پر گرادیا جبکہ باقی وکلا انہیں مارنے کے لئے پیچھے بھاگے۔

کمرہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور رہا کرو رہا کرو عدلیہ کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!