عمران خان نے صدارتی معافی کی پیشکش مسترد کردی تھی، عارف علوی

عمران خان نے صدارتی معافی کی پیشکش مسترد کردی تھی، عارف علوی

سماجی رابطءمے جی سائٹ پر عارف علوی کا پرانا ٹویٹ ایک بار پھر وائرل
عمران خان نے صدارتی معافی کی پیشکش مسترد کردی تھی، عارف علوی

ویب ڈیسک

|

13 Nov 2025

سابق صدرِ پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کے ایک حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے دورانِ صدارت عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں دی گئی سزاؤں پر صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے معافی دینے کا ارادہ کیا تھا، تاہم عمران خان نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔

ڈاکٹر علوی کے مطابق، یہ واقعہ عمران خان کی گرفتاری کے چند ماہ بعد کا ہے، جب انہیں مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ “میں نے سوچا کہ عوامی نمائندے اور عمران خان کے دیے گئے صدارتی آئینی اختیارات کے تحت جھوٹے مقدمات کی سزاؤں کو معاف یا معطل کر دوں، مگر عمران خان نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔”

عارف علوی نے مزید بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ چونکہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا، اس لیے وہ کسی معافی کے محتاج نہیں۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، اور صارفین اس اقدام کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!