عمران خان پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
Webdesk
|
13 Sep 2024
اسلام آباد / بیجنگ: بانی پی ٹی آئی عمرا ن خان کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متنازع پوسٹ کے بعد بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکانٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا، جس کو 1138/24 کا نمبر دیا گیا جبکہ یہ 13 ستمبر کو درج کیا گیا ہے۔
آج شام 7 بج کر 45 منٹ پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کے لیے پہنچی جہاں ڈپٹی سپریڈینڈنٹ کے ذریعے عمران خان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تاہم انہوں نے وکلا سے مشاورت کا کہہ کر شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی اور بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔
Comments
0 comment