عمران خان آرمی چیف کو خط میں کیا لکھنے جارہے ہیں؟ اہم تفصیلات

عمران خان آرمی چیف کو خط میں کیا لکھنے جارہے ہیں؟ اہم تفصیلات

شاہ محمود اور پرویز الہی آج تحریک انصاف چھوڑیں جیل کے دروازے ان کے لیے کھل جائیں گے، بانی پی ٹی آئی
عمران خان آرمی چیف کو خط میں کیا لکھنے جارہے ہیں؟ اہم تفصیلات

ویب ڈیسک

|

17 May 2024

راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ملک کی بہتری کیلیے خط ملک کے لیے لکھوں گا، جس میں انہیں بتاؤں گا کہ آزاد کشمیر میں جو ہو رہا ہے اور آج ملک جہاں جا رہا ہے اس پر ہمیں سوچنا پڑے گا کیونکہ فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف کو خط لکھنے کا مقصد اپنی ذات نہیں بلکہ پاکستان ہے کیونکہ اس وقت حالات بہت خراب ہیں اور عوام و فوج آمنے سامنے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کو خط لکھنے کے لیے اپنے وکلا کو ہدایت کردی ہے وہ خط تیار کر کے مجھے دیں گے اور پھر منظوری کے بعد اسے ارسال کردیا جائے گا، جنرل سید عاصم منیر کو خط میں آزاد کشمیر کے حالات اور آج جو ملک میں ہورہا ہے اُس کا بتاؤں گا اور انہیں سوچنے پر قائل کرنے کی کوشش کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ناعاقبت اندیش لوگوں کی وجہ سے عوام اور فوج آمنے سامنے ہے جو کسی کے بھی حق میں نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایسا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ جب فارم 47 کا سوال کروں تو اس کے ذریعے اسمبلیوں تک پہنچنے والے افراد عدلیہ پر حملہ آور ہوتے جبکہ میڈیا پر بھی دباؤ بڑھایا جاتا ہے جبکہ آج بابر ستار پر حملے کیے جارہے ہیں، اس وقت سب کی کوشش ہے کہ مصنوعی جمہوریت کو چلایا جائے۔

عمران خان نے کہاکہ ہم نے پنجاب اور کے پی کی حکومتیں ایجنسیوں کے دباؤ سے بچنے کے لیے ختم کیں تھیں، نگران وزیراعظم کے بیان کے بعد اس حکومت کے پاس کیا جواز ہے؟ کاکڑ نے حنیف عباسی کو طعنہ دے کر شہباز شریف کو پیغام بھیجا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ایک دبنگ آدمی ہیں اور امید ہے کہ اُن کے دور میں عدلیہ ایسے فیصلے کرے گی جو انصاف پر مبنی اور سالوں یاد رکھے جائیں گے۔ ہمارا یہ سوال ہے کہ ہماری نو مئی اور آٹھ فروری کے حوالے سے پٹیشنز کو کیوں نہیں سنا جا رہا؟ ہمارا ٹرائل بھی نواز شریف آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے ٹرائل کی طرز پر چلایا جائے ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ٹرائل کی کارروائی نارمل انداز میں آگے بڑھائی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں میری پیشی براہ راست نشر نہیں کی گئی میں سپریم کورٹ سماعت میں بات کرنے کے لیے بے تاب رہا امید کرتا ہوں میری اگلی پیشی کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ اگر شاہ محمود قریشی اور پرویز الہی آج تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں گے تو اُن کے لیے جیل کے دوازے کھول دیے جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مس کنڈکٹ پر جج ابو الحسنات اور جج قدرت اللہ کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کا کہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!