عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنما مزید دو مقدمات میں بری
عدالت نے شاہ محمود اور مراد سعید کو بھی بری کردیا
Webdesk
|
3 Jun 2024
اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ کے دو کیسز میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کر بری کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی مراد سعید اور سمیت متعدد رہنماؤں کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 2 کیسز میں بری کردیا۔
مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت میں علی محمد خان اور اسد عمر شریک ہوئے جبکہ تمام ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو مقدمات سے بری کردیا۔ بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں یہ دونوں مقدمات درج تھے۔
Comments
0 comment