عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا
Webdesk
|
3 Jun 2024
معروف صحافی، یوٹیوبر عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران ریاض عدالت سے اجازت ملنے کے بعد حج کیلیے روانہ ہوئے تو انہیں ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے امیگریشن کاؤنٹر پر روک لیا۔
ایف آئی اے حکام نے عمران ریاض کو بتایا کہ ان کا نام ایک سی ایل اور پی سی ایل میں ہے جس کیوجہ سے انہیں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
عمران ریاض نے ایئرپورٹ حکام کو عدالتی حکم نامی دکھایا تاہم ڈیوٹی پر موجود افسر نے انہیں جانے کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ آپ کو صرف ایک بار ہی جانے کی اجازت تھی۔
ادھر عمران ریاض کے مخالفین نے دعوی کیا ہے کہ وہ حج کے نام پر ملک سے فرار ہونا چاہتے تھے۔ صحافی کے دوستوں اور دیگر صارفین نے حج جیسے مقدس فریضے پر جانے کی اجازت نہ دینے پر تنقید بھی کی ہے۔
Comments
0 comment