عمران ریاض کی ’دباؤ‘ پر پاکستان چھوڑے جانے کی اطلاعات

عمران ریاض کی ’دباؤ‘ پر پاکستان چھوڑے جانے کی اطلاعات

عمران ریاض پاکستان سے عمان روانہ ہوئے
عمران ریاض کی ’دباؤ‘ پر پاکستان چھوڑے جانے کی اطلاعات

ویب ڈیسک

|

24 Dec 2024

معروف صحافی، اینکر اور پی ٹی آئی کے قریب سمجھے جانے والے یوٹیوبر عمران ریاض خان نے پاکستان چھوڑ دیا ہے اور اطلاعات کے مطابق وہ عمان گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران ریاض کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اُن پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

عمران ریاض یا اُن کے وکیل میاں اشفاق کی جانب سے اس معاملے کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔ تاہم اس خبر نے ایک تشویش پیدا کردی ہے اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

عمران ریاض خان کی عمان روانگی کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور ان کے حامیوں اور مخالفین میں بحث چھڑ چکی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!