عارف علوی کو پی ٹی آئی میں بڑا عہدہ ملنے کا امکان
ویب ڈیسک
|
10 May 2024
سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر تحریک انصاف میں متحرک نظر آرہے ہیں اور گزشتہ دو روز سے کئی اہم ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔
عارف علوی نے گزشتہ روز جیل میں یاسمین راشد سمیت دیگر پی ٹی آئی کے اسیر کارکنوں سے ملاقات کی جبکہ جمعرات کے روز پی ٹی آئی قیادت کے ہمراہ مصروف دن بھی گزارا۔
نو مئی کے روز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی ترجمان اور جنرل سیکریٹری کے ہمراہ گفتگو میں عارف علوی نے کہا کہ معافی مظلوم کو نہیں بلکہ ظالم کو مانگنی چاہیے، فوج کی سیاست میں مداخلت بند ہونی چاہیے کیونکہ سیاست اُن کا کام نہیں اور یہ کہنا کہاں کی منطق ہے کہ ملک کے 70 فیصد لوگ ٹھیک ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق جیل میں کپتان نے ملاقات کے دوران عارف علوی کو پارٹی میں اہم ذمہ داری دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر اپنی پرانی ٹیم کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عارف علوی کو پارٹی کی صدارت یا چیئرمین شپ مل سکتی ہے۔
اس حوالے سے پارٹی قیادت کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں اور اب مستقبل میں عارف علوی تحریک انصاف میں اہم ذمہ داریاں یا بیانات دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔
Comments
0 comment