عزیر بلوچ کو ایک اور مقدمے میں کلین چٹ مل گئی

عزیر بلوچ کو ایک اور مقدمے میں کلین چٹ مل گئی

عدم شواہد کی بنیاد پر عدالت نے بری کردیا
عزیر بلوچ کو ایک اور مقدمے میں کلین چٹ مل گئی

ویب ڈیسک

|

10 Dec 2025

لیاری گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر بلوچ کو بلوچستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود منگوانے کے مقدمے میں عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کردیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف 7 مئی 2012ء کو پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الزام تھا کہ ملزم نے ممنوعہ اسلحہ اور گولہ بارود بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی۔

تاہم عدالت میں پیش کیے گئے ثبوت جرم ثابت کرنے کے لیے ناکافی قرار دیے گئے، جس پر عدالت نے عزیر بلوچ کو بری کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی پراسیکیوشن کی ہدایات کی روشنی میں جاری رہے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!