آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی شریک ہوئے
آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Webdesk

|

10 Mar 2024

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 14ویں صدرِ پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔

ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری کیلیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی شریک ہوئے۔

حلف برداری کیلیے خصوصی تقریب بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا شریک رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدارتی انتخابات کیلیے قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری جبکہ محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تھے۔

نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو پالیمنٹ ہاؤس سے 255 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 119 الیکٹورل ووٹ ملے۔ سندھ اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 58 اور محمود خان اچکزئی کو 3 الیکٹورل حاصل ہوئے تھے۔ 

سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکے تھیجبکہ آصف علی زرداری کُل 411 الیکٹورل ووٹ لے کر صدر پاکستان منتخب ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!