آئی ایس آئی اور را ملکر کام کریں تو دہشت گردی کیخلاف اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں، بلاول بھٹو

آئی ایس آئی اور را ملکر کام کریں تو دہشت گردی کیخلاف اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں، بلاول بھٹو

بھارت دہشت گردی کو خود فروغ دے رہا کے اور خطے میں امن کیلیے خطرہ ہے
آئی ایس آئی اور را ملکر کام کریں تو دہشت گردی کیخلاف اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک

|

4 Jun 2025

پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے ایک بار پھر بھارت اور اسکے وزیر اعظم کو بری طرح سے بے نقاب کردیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کے ساتھ پریس کانفرنس میں بلاول نے کہا کہ پاکستان تو خود دہشتگردی سے متاثر ہے اور ہم فورم پر اسکی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ہم نے بھارت کو عالمی غیر جانبدرانہ تحقیقات کی پیش کش کیں مگر اس نے جارحیت کرتے ہوئے ہمارے معصوم شہریوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی جارحیت اور اقدامات کے باوجود پاکستان امن سے کام کے رہا ہے اور ہم خطے میں امن کی خاطر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، عالمی برادری بھارت کے پانی بند کرنے سمیت دیگر جارحانہ اقدامات کا کسی بڑے تصادم سے پہلے نوٹس لے کیونکہ اگر جنگ ہوئی تو پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی۔

بلاول نے کہا کہ بھارت کا تمام پاکستانیوں کو دہشت گرد کہنا اور کسی بھی واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی حکمت عملی اب نہیں چلے گی۔ اگر بھارت سنجیدہ ہے تو پاکستان کے ساتھ انٹیلیجنس شیئرنگ کرے، آئی ایس آئی اور را ملکر دہشت گردی کے خاتمے کیلیے انٹیلیجنس شیئرنگ اور اسکے خاتمے کیلیے کام کریں تو بہت اچھے نتائج مل سکتے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان امن کی بات کررہا ہے اور اس کو فروغ بھی دینا چاہتا ہے مگر کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ جارحیت کا جواب نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور عالمی قوانین کیخلاف ورزی کر کے خطے کے امن کیلیے خطرہ بن چکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!