آئینی عدالت کا خیبرپختونخوا حکومت کو بڑا ریلیف، 27 ویں ترمیم کے بعد پہلا فیصلہ آگیا

آئینی عدالت کا خیبرپختونخوا حکومت کو بڑا ریلیف، 27 ویں ترمیم کے بعد پہلا فیصلہ آگیا

عدالت نے کے پی حکومت کی درخواست پر حکم امتناع ختم کردیا
آئینی عدالت کا خیبرپختونخوا حکومت کو بڑا ریلیف، 27 ویں ترمیم کے بعد پہلا فیصلہ آگیا

ویب ڈیسک

|

17 Nov 2025

اسلام آباد: آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کو اہم ریلیف دیتے ہوئے ویجز ایکٹ کی ایک شق کے خاتمے سے متعلق اپیل پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے مزدوروں پر سیکیورٹی ڈپازٹ کی شرط پر سوال اٹھاتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’’غریب مزدور کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئے گی کہ وہ سیکیورٹی ڈپازٹ بھر سکے؟‘‘

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ بنیادی طور پر محنت کش طبقے کے حقوق سے متعلق ہے۔ ان کے مطابق قانون کے تحت اگر کوئی نجی ادارہ مزدور کو ملازمت سے نکال دے تو اسے لازمی طور پر واجبات ادا کرنا ہوں گے، اور واجبات نہ ملنے کی صورت میں مزدور متعلقہ محکمے سے اپیل کا حق رکھتا ہے۔

عدالت نے فریقین کے مؤقف سننے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل پر اگلے فیصلے تک حکم امتناع برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔کر دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!