آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی اجازت دے دی

آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی اجازت دے دی

آئینی بینچ نے 85 ملزمان کیخلاف فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دی ہے
آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے سنانے کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی۔

آئینی بینچ نے قرار دیا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔ 

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔

جس میں عدالت نے آج فوجی عدالتوں کے سوا دیگر تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آج صرف فوجی عدالتوں والا مقدمہ ہی سنا جائے گا۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فوجی عدالتوں کو 85 ملزمان کے خلاف فیصلے سنانے کی اجازت دے دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!