بلوچستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
ویب ڈیسک
|
4 Dec 2023
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان کے معیاری وقت شام پانچ بج کر 19 منٹ پر زلزلہ آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ اس کی گہرائی 60 کلومیٹر جبکہ مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ماہرین نے آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم نقصان کا تخمینہ لگانے کیلیے ریسکیو ٹیموں کو متعلقہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خضدار اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
Comments
0 comment