بچوں کی اسمگلنگ کا الزام، صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ویب ڈیسک
|
5 Sep 2024
بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار این جی او کے مالک صارم برنی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسریٰ اشفاق کی عدالت کے روبرو بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
صارم برنی کے وکیل عامر نواز وڑائچ ایڈوکیٹ نے عدالت میں مؤقف دیا کہ ایف آئی اے نے تاحال حتمی چالان جمع نہیں کروایا جبکہ عدالت نے بچوں کی کسٹڈی بھی ٹرسٹ کو ہی دی ہوئی ہے۔
ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔ متعلقہ والدین بھی بچوں سے متعلق کوئی دستاویز پیش نہیں کرسکے ہیں۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments
0 comment