بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب ملے گا، شرجیل میمن

بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب ملے گا، شرجیل میمن

پاکستان کے قومی پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کے حقوق کا علم بردار ہے
بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب ملے گا، شرجیل میمن

Webdesk

|

11 Aug 2025

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں، بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں انتھونی نوید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اہم قرارداد پیش کی۔

 پاکستان کے قومی پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کے حقوق کا علم بردار ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی سازشوں کے باوجود بھی بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔ اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں پر اقلیتوں کو نمائندگی دی ہے۔  آصف زرادری نے جب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا تھا تب سب سے زیادہ بینیفشری اقلیتیں تھیں۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم بھارت نہیں ہیں جو اپنی اقلیتوں پر ظلم کریں۔  

پاکستان میں کبھی مذہبی فساد نہیں ہونے دیا ہے۔  اقلیتوں کے اوپر مشکل وقت آتا ہے تو مسلمان بھائی گھروں کے باہر بندوقیں لے کر ان کی حفاظت کر رہے ہوتے ہیں۔  

افسوس ہوا کہ اس اہم دن پر بھی متحدہ نے سیاست کرنے کی کوشش کی۔  ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں ہے۔اس موقع پر اپوزیشن نے سندھ اسمبلی میں احتجاج بھی کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ میرا نام لیا گیا تو مجھے حق ہے کہ میں جواب دوں۔ ڈمپر حادثے میں 2 بچے اللہ کو پیارے ہوگئے، اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔  اس کے بعد دہشتگرد سوچ کے لوگ سڑکوں پر آتے ہیں اور مختلف 7 ڈمپرز کو جلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے مقدمے چلائیں گے، کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔  جو اس سوچ کو ترغیب دیں گے ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔  

دوبارہ بھتہ خوری اور غنڈا گردی کی سیاست نہیں ہونے دیں گے۔ وہ کون لوگ ہیں جو شہر کے امن کو تباہ کر رہے ہیں۔ ہم سب چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔  حکومت اپنا کام کرے گی۔ بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!