22 hours ago
بھارت پر جب حملہ کریں گے تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی، پاک فوج
بھارت کی جانب سے فائر کردہ 29 ڈرونز گرائے جبکہ 3 شہری شہید ہوئے ہیں

ویب ڈیسک
|
8 May 2025
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت پر کوئی حملہ نہیں کیا بلکہ ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پر حملے کا وقت اور مقام ہم خود طے کریں گے اور جب کریں گے تو اس کیلیے بھارتی میڈیا کے شور کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرے گا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی اور سب اس پر بات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ایک روز قبل اپنی ہی ریاست امرتسر پر حملہ کر کے تنصیبات کو نشانہ بنایا اور پھر پروپیگنڈا کیا گیا۔
ڈٰ جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے 29 ڈرونز مار گرائے ہیں، جبکہ ان حملوں میں 3 سویلین شہری شہید ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment