بھارتی بربریت میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ
حکومت نے متعلقہ افسران، بیورو کریسی کو پیغام ارسال کردیا

ویب ڈیسک
|
15 May 2025
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں کیے گئے حالیہ حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام ضلعی ڈپٹی کمشنروں کو نقصانات کا جائزہ لینے اور رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .
رپورٹ میں سول انفراسٹرکچر، رہائشی مکانات، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو پہنچنے والے نقصانات کو شامل کیا جائے گا یہ رپورٹ بین الاقوامی فورمز پر پیش کی جا سکتی ہے.
حکومت کا یہ اقدام بھارتی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جامع ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوشش ہے۔
مبصرین کے مطابق یہ رپورٹ مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
Comments
0 comment