بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی سے قرارداد متفقہ منظور ل، پی ٹی آئی کی بھی حمایت

ویب ڈیسک
|
5 May 2025
قومی اسمبلی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔ تحریک انصاف نے بھی قرار داد کی حمایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بھارت کی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
قرارداد میں پاکستان کی خودمختاری کے دفاع، کشمیری عوام سے غیرمتزلزل حمایت اور بھارتی دہشت گردی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔
قرارداد کے اہم نکات
ایوان دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے۔
پاکستان بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
ایوان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کی حمایت کرتا ہے۔
اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ چھیڑنے کے مترادف ہوگا۔
کشمیری عوام حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور پاکستان ان کی غیر متزلزل حمایت کو جاری رکھے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پارلیمانی لیڈر عامر ڈوگرنے کہا کہ "ہم اس قرارداد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں" جبکہ تحریک انصاف کے اراکین نے بھی بھارتی جارحیت کی مذمت میں اپنی آواز بلند کی۔
یہ قرارداد پہلگام حملے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں پیش کی گئی، جس میں پاکستان نے واضح کیا کہ وہ اپنی سرحدوں اور کشمیر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
Comments
0 comment