بحریہ ٹاؤن کی 3 جائیدادیں نیلام

ویب ڈیسک
|
7 Aug 2025
نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی چھ کمرشل جائیدادوں میں سے تین کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ یہ نیلامی بحریہ ٹاؤن سے عدالتی پلی بارگین کی باقی ماندہ رقم وصول کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
نیلامی کے دوران، ایک مارکی روبیش مارکی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا، جو کہ اس کی کم سے کم مقرر کردہ قیمت سے 2 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ اس رقم کی ادائیگی اور پلاٹ کی ملکیت کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔
اس کے علاوہ، کارپوریٹ آفس ون کی 87 کروڑ 60 لاکھ روپے اور کارپوریٹ آفس ٹو کی 88 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مشروط بولیاں وصول ہوئیں، تاہم ان کی نیلامی کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔
بقیہ تین جائیدادوں کی نیلامی مطلوبہ بولیاں نہ ملنے کی وجہ سے فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے، اور نیب ان کی نیلامی کا عمل دوبارہ شروع کرے گا۔
سب سے بولی لگانے والوں میں آزاد ڈیجیٹل کے مالک سید مصور عباسی ہیں۔
Comments
0 comment